Warning: mysql_connect() [function.mysql-connect]: Unknown MySQL server host 'goldenstarfans.db.5717595.hostedresource.com' (1) in /home/loopsnlo/public_html/goldenstarfans.com/urdu/conn/conn.php on line 8

Warning: mysql_select_db() [function.mysql-select-db]: Access denied for user 'loopsnlo'@'localhost' (using password: NO) in /home/loopsnlo/public_html/goldenstarfans.com/urdu/conn/conn.php on line 10

Warning: mysql_select_db() [function.mysql-select-db]: A link to the server could not be established in /home/loopsnlo/public_html/goldenstarfans.com/urdu/conn/conn.php on line 10
Golden Star Fan Industry, Gujrat - Pakistan

گولڈن سٹار فین انڈسٹری کے بارے میں

تعارف
گولڈن سٹار فینز پنکھا سازی کی صنعت میں ایک درخشاں نام ہے ۔اس کی برآمدی معیار کی مصنوعات موسمی اثرات کو کم کرتی ہیں اور یہ مصنوعات ان مخصوص لوگوں کے لیے داخلی شبیہ کا درجہ رکھتی ہیں جو پنکھوں کی مخصوص ورائٹی اور مسائل کے متمنی ہوتے ہیں تا کے اپنے گھر کو مثالی گھر بنا سکیں ۔

گولڈن سٹار پنکھوں کا آغاظ پاکستان کے تاریخی شہر گجرات سے ہوا اور اس وقت یہ پنکھوں کی مصنوعات تیار اور برامد کرنے والی عالمی شہرت کا حامل ادارہ بن چکاہے ۔ گولڈن سٹار فین انڈسٹری کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر مسٹر ذوالفقار نے جو کہ پنکھا سازی کی مختلف فیکٹریوں میں کام کرنے کا 25 سالہ تجربہ رکھتے ہیں 1977 میں اس انڈسٹری کا آغاز کیا ۔

ایوان صنعت و تجارت گجرات کے چئیرمین اور پاکستان الیکٹرک فین مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کا فعال ایگزیگٹو ممبر ہونے کی حیثیت سے انھیں اس بات پر فخر حاصل ہے کہ انھوں نے پنکھا سازی کی صنعت کو وسعت دی اور پنکھا سازی کی صنعت میں ایک انقلاب برپا کر دیا۔

ہمارا اعتماد اپنے گاہکوں پر اعتماد اور یقین کا مرہون منت ہے جس کے باعث ہماری مصنوعات دنیا بھر میں لائف ٹائم گارنٹی اور اطمینان فراہم کرتی ہیں یہ مصنوعات سیلنگ فین، پیڈسٹل فین، ٹیبل فین، سرکومیٹک فین، وال بریکٹ فین، لوور فین اور ایگزاسٹ فین پر مشتمل ہیں۔ آپ ان معیاری مصنوعات کو مناسب قیمتوں پر کسی بھی جگہ استعمال کیلئے حاصل کر سکتے ہیں۔

گولڈن سٹار پنکھے شروع ہی سے زندگی بھر کیلئے موثر اور بے آواز ہیں جو ہمارے انتہائی ماہر انجینروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہنت کا نتیجہ ہیں۔ مصنوعات کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ کوالٹی کیلئے ہمارے ماہرین جدید مشینری کا استعمال کرتے ہیں ان کا یہ و عدہ ہے کہ “معیار پر سمجھوتہ ہر گز نہیں“ ۔

پنکھا سازی کی صنعت میں ہم خوب تجربہ اور مہارت کے باعث عالمی سطح پر مصنوعات کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اس طرح ہمیں اپنی ٹیکنالوجی جدید ترین رکھتے اور اپنے انجئنیرز کو مزید تجربہ اور مہارت فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے اور وہ پنکھا سازی کے شعبے میں ہونے والی نئ تبدیلیوں اور جدید ترین مینو فیکچرنگ پلانٹس لگانے میں بھی مہارت حاصل کرتے ہیں۔
پرائیویسی پالیسی © 1988 - 2012 . گولڈن سٹار فین انڈسٹری ، بالمقابل سائینس کالج ، جی ٹی روڈ ، گجرات ۔ پاکستان
تکنیکی مہارات برائے ویب سائیٹ ۔ نوید خالد